Al Qamar Online:
2026-07-24@01:55:52 GMT

شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز کا میزائل کامیاب تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز کا میزائل کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کے حالیہ تجرباتی لانچ کا معائنہ کیا اور میزائلوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے کہا کہ میزائلوں نے اپنے مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو ملکی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے۔

کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو مختلف نوعیت کے سیکورٹی خطرات درپیش ہیں، ایسے حالات میں جوہری دفاعی نظام کی صلاحیت کو باقاعدگی سے جانچنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک اپنی جوہری جنگی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

ادھر جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے پیانگ یانگ کے قریب سونان کے علاقے سے متعدد کروز میزائل لانچ کیے جانے کا سراغ ملا، جنہیں جنوبی کوریا کی فوج مسلسل ٹریک کرتی رہی۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور خطے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نگرانی کے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شمالی کوریا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران