جنوبی وزیرستان میں فریقین کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی شامل ہیں، زخمیوں میں عبداللہ، محمد والی اور احمد زرنان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دزہ غونڈے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی شامل ہیں، زخمیوں میں عبداللہ، محمد والی اور احمد زرنان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شامل ہیں
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :