وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب عالمی سطح پر امن کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیرِاعظم نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے روسی صدر، روسی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تشدد اور ایسے اقدامات کی مذمت کی جو امن کو خطرے میں ڈالیں اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں۔
اس واقعے کے حوالے سے روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی، لیکن روس کے فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بغیر جواب کے نہیں رہیں گی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کی طرف سے اس نوعیت کے دعوے امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے الزامات یوکرینی دارالحکومت کیف میں سرکاری عمارتوں پر حملوں کا جواز فراہم کرنے کی کوشش ہو سکتے ہیں۔
اس تنازعے پر عالمی سطح پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، اور یہ معاملہ امن مذاکرات کی راہ میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔