میچ کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما کا لمحہ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سری لنکا کے خلاف میچ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما ایک غیر متوقع لمحے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ فیلڈنگ کے دوران ایک آسان رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے ساختہ ایک نازیبا لفظ کہہ بیٹھیں، جو کیمرے میں قید ہو گیا۔
یہ منظر بڑی اسکرین پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ جیسے ہی ویشنوی کو احساس ہوا کہ ان کا ردعمل نشر ہو رہا ہے، انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا، جسے شائقین نے بھی نوٹ کیا۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اس لمحے کو ہلکے پھلکے انداز میں لیا اور مزاحیہ تبصرے کیے، جبکہ کئی افراد نے اسے کھیل کے دباؤ میں ایک فطری انسانی ردعمل قرار دیتے ہوئے ویشنوی کی حمایت کی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ میدان میں کھلاڑی شدید دباؤ اور جذباتی کیفیت میں ہوتے ہیں، اور بعض اوقات ایسے لمحات غیر ارادی طور پر سامنے آ جاتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔