پنجاب 2026 بلدیاتی انتخابات: اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پنجاب میں نئے سال 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور صوبے بھر کے اضلاع اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس کے تحت ضلعی اور تحصیل کی حدود بندی مکمل کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ مکمل یونین کونسلز کی حدود بندی جنوری اور فروری میں متوقع ہے۔ نوٹیفکیشن میں ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی شامل کی گئی ہیں۔
صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلیں ہیں:
لاہور ڈویژن: 4 اضلاع (لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب) میں کل 22 تحصیلیں۔
گوجرانوالہ ڈویژن: 3 اضلاع (گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال) میں 11 تحصیلیں۔
گجرات ڈویژن: 4 اضلاع (گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد) میں 12 تحصیلیں۔
راولپنڈی ڈویژن: 6 اضلاع (راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ) میں 24 تحصیلیں۔
ملتان ڈویژن: 4 اضلاع (ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال) میں 14 تحصیلیں۔
ساہیوال ڈویژن: 3 اضلاع (ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ) میں 7 تحصیلیں۔
بہاولپور ڈویژن: 3 اضلاع (بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان) میں 15 تحصیلیں۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن: 6 اضلاع (ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو) میں 16 تحصیلیں۔
فیصل آباد ڈویژن: 4 اضلاع (فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں 17 تحصیلیں۔
سرگودھا ڈویژن: 4 اضلاع (سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر) میں 18 تحصیلیں۔
یہ نوٹیفکیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا اور ہر ڈویژن و ضلع میں انتظامی اور انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان