ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں لیگ مرحلے کے اختتام پر پلے آف لائن اپ آخری میچ کے بعد مکمل ہوا۔ ایک انتہائی اہم مقابلے میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے گلف جائنٹس کو شکست دے کر آخری پلے آف مقام حاصل کیا اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنائی۔

یکم جنوری کو دبئی میں ایلیمینیٹر کھیلا جائے گا، جس میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز سے ہوگا۔ ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم شارجہ میں کوالیفائر 2 میں کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی، جبکہ فائنل 4 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 کا مجموعی انعامی پول 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد ہے، جس میں چیمپئن ٹیم کو 7 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 3 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ہر سگنیچر بیلٹ کے فاتح کو 15 ہزار امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے پلے آف مقابلوں کے ساتھ شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلوں اور یادگار لمحات کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیے بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا راولپنڈی میں 18ویں کورین سفیر کی قومی جونیئر و کیڈٹ ٹائیکونڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا پولارڈ کی طوفانی اننگز، ایم آئی ایمریٹس کوالیفائر ون میں پہنچ گئی انڈر 19سہہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا نسیم شاہ کے تباہ کن اسپیل نے شارجہ واریئرز کو پلے آف سے باہر کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ ا ئی ایل ٹی20 کے پلے ا ف

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع