اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ایف سی نارتھ بلوچستان 78 ونگ کے تعاون سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سمگل شدہ سامان کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی ہے جس کی مجموعی مالیت تقریباً بائیس کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے ہے۔  امان میں 53,180 کلوگرام چھالیہ،چائنہ نمک کے 180 تھیلے، پلاسٹک دانہ کے 251 تھیلے، 30 جنریٹر ڈائناموز، 1,600 کلوگرام زنانہ و مردانہ کپڑے اور دو مسافر بسیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین