2025 کا سورج غروب ہونے میں ایک دن باقی ہے، یہ سال دیگر شعبوں کی شخصیات کی طرح فنکاروں کی زندگیوں میں بھی خوشیاں لے کر آیا۔ایک زمانہ وہ بھی تھا جب فنکاروں کی شادیوں میں ساتھی فنکار اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوتے تھے لیکن اب وہ دور نہیں رہا،سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر پوسٹ کر کے شادیوں کی اطلاع دی جاتی ہے۔ رواں برس کئی اسٹارز کو جیون ساتھی ملے اورانہوں نے خوشیوں کے گیت گائے۔ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے منجھے ہوئے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے جنوری 2025 میں اپنی شادی کی تصدیق کی اور فروری 2025 میں سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں نکاح کیا۔ ان کی شادی کے بعد قریبی دوستوں کے لیے ایک عشائیہ بھی منعقد کیا گیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دونوں کے درمیان محبت اور کیمسٹری نظر آئی، جو ان کے ڈرامے’’جنت سے آگے‘‘ کے بعد شروع ہوئی تھی۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے دومعروف نام اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھے، ماورا حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں، ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی تھیں۔تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘‘، ساتھ ہی ماورا نے شادی کی تاریخ لکھتے ہوئے ’’ماورا امیر ہوگئی‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ماورا نے پاکستانی فلموں سمیت بالی وڈ کی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ پاکستان شوبزنس کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی بھی ملک سے باہر ہوئی، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، یہ شادی پسند کی تھی۔پاکستان شوبزنس انڈسٹری میں تیزی سے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار احمد علی اکبر بھی شادی کے بندھن میں بندھے۔اداکاراحمد علی اکبرعالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں،جو کافی سنجیدہ اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔2025میں ان کی سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اس کے علاوہ رواں برس مندرجہ بالا تمام فنکاروں سمیت اداکار و ماڈل عمر شہزاد، گلوکارہ آئمہ بیگ اور مقبول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی بھی شادیوں کے چرچے رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شادی کی کی شادی

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی