وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ اس حوالے سے خواجہ آصف نے وضاحت کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی بار بات چیت کی پیش کش کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تین سے چار مرتبہ واضح طور پر مذاکرات کی پیشکش کی، مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات ہی میں ہے، لیکن جب جواب میں بدزبانی ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے اور سیاست میں مستقل مزاجی اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے سنجیدہ رویہ سامنے نہیں آ رہا۔خواجہ آصف نے ادارہ جاتی احتساب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے سے احتساب کی شروعات کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہید محترمہ بے نظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، انسانی وقار اور محروم طبقات کی طاقتور آواز تھیں،چیئرمین سینیٹ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، انسانی وقار اور محروم طبقات کی طاقتور آواز تھیں،چیئرمین سینیٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی ملاقات یواے ای یمن میں کسی بھی فریق کوعسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، سعودی عرب آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے باوجود پی ٹی آئی خواجہ آصف نے

پڑھیں:

ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات انتہائی ٹیکنیکل اور کئی مہینے لگ سکتے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی بحالی کی صورت میں امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو مارکو روبیو نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ ایران اس بات پر تفصیلی اور واضح مذاکرات کے لیے آمادہ ہو کہ گہرے پہاڑی مقام میں محفوظ انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل میں کیا تصرف کیا جائے گا۔

ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک میں افزودگی کی سرگرمیوں کو طویل مدت تک محدود یا ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات پر اتفاق کرنا ہوگا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ یہ انتہائی ٹیکنیکل معاملات ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ اس کو 5 دنوں کے اندر حل کرسکتے ہیں، اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو 30، 60 یا 90 روز کی مدت میں کام کرے اور تفصیلات اخذ کرے لیکن انہیں ایسا کرنے کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے پہلوؤں پر مذاکرات کے لیے اتفاق کیا ہے لیکن اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی کہ کون سے امور ہیں اور واضح کیا کہ مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہیں کہ حتمی طور پر ایسے معاہدے کا باعث ہوں گے جو سینیٹ یا امریکی عوام کے لیے قابل قبول ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پہلے بغیر کسی ٹول کے آبنائے ہرمز کی بحالی کا اعلان کرنا ہوگا، وہ مائنز ہٹائیں گے اور جہازوں پر فائرنگ نہیں کریں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے ایران کو آبنائے ہرمز کی بحالی پر پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے اور پابندیوں کا خاتمہ شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، روبیو

امریکی وزیر خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ میرے خیال میں ایران کے نئے سپریم لیڈڑ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لے رہے ہیں اور اس کے اشارے مل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نیا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں تاہم وہ ایرانی حکام کو بدستور ہدایات دے رہے ہیں اور رپورٹ بھی کیا گیا تھا کہ ایرانی اعلیٰ حکام ان سے ملاقات اور مشاورت کرچکے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ حملے میں زخمی ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جینس کا تجزیہ ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگی حکمت عملی میں ایران کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟