میٹا نے چینی اے آئی ’مانس‘ 2 ارب ڈالر میں خرید لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی پلیٹ فارمز پر جدید مصنوعی ذہانت کی سہولیات بڑھانے کے لیے چینی اے آئی اسٹارٹ اپ ’مانس‘ کو خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے 2 نئے اے آئی ماڈلز تیار کرلیے، لانچ کب ہوں گے؟
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا نے پیر کے روز اس معاہدے کی تصدیق کی تاہم مالی شرائط کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
میٹا کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
بھرتیوں میں تیزیٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں اس وقت سخت مسابقت کے ماحول میں اے آئی کے شعبے میں سرمایہ کاری، حصول اور ماہر افراد کی بھرتی تیزی سے کر رہی ہیں۔
اس سال کے آغاز میں میٹا نے ڈیٹا لیبلنگ اسٹارٹ اپ اسکیل اے آئی میں سرمایہ کاری کی تھی جس کی مالیت 29 ارب ڈالر لگائی گئی تھی جبکہ اس معاہدے کے تحت 28 سالہ چیف ایگزیکٹو الیگزینڈر وانگ بھی میٹا سے منسلک ہوئے تھے۔
میٹا کے ترجمان نے بزنس انسائیڈر کو جاری بیان میں کہا کہ مانس اے آئی کے حصول سے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جا سکے گی اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیے: میٹا اے آئی کے میڈیا اداروں سے معاہدے، خبروں تک رسائی آسان ہوگئی
ترجمان کے مطابق معاہدے کے بعد مانس میں کسی بھی قسم کی چینی ملکیت باقی نہیں رہے گی اور کمپنی چین میں اپنی سروسز اور آپریشنز بند کر دے گی۔
سنگاپور میں قائم مانس ایک جنرل پرپز اے آئی ایجنٹ تیار کرتی ہے جو ڈیجیٹل ملازم کے طور پر کام کر سکتا ہے اور تحقیق، خودکار نظام اور دیگر کام کم سے کم ہدایات کے ساتھ انجام دے سکتا ہے۔
میٹا نے بتایا کہ وہ مانس کی سروسز خود آپریٹ کرے گی اور انہیں اپنے صارفین اور کاروباری مصنوعات میں شامل کرے گی جن میں میٹا اے آئی بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی
رواں سال مانس نے اپنا اے آئی ایجنٹ متعارف کرایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کی کارکردگی اوپن اے آئی کے ڈیپ ریسرچ ایجنٹ سے بہتر ہے۔
بٹر فلائی ایفیکٹ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنیمانس بیجنگ میں قائم بٹر فلائی ایفیکٹ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے اور ان چینی اداروں میں شامل ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں سنگاپور منتقل ہو کر چین اور امریکا کے درمیان جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے بچنے کی حکمتِ عملی اپنائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی مصنوعی ذہانت میٹا میٹا نے مانس خرید لیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی مصنوعی ذہانت میٹا میٹا نے مانس خرید لیا اے آئی کے میٹا نے کے لیے
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔