راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ولیمے کا فوٹو شوٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، مایوں، مہندی اور بارات کے بعد ان کا ولیمے کا فوٹو شوٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، ماہین کا نکاح شایان کے ساتھ طے پایا ہے، مداحوں کو خاص طور پر ماہین خان کے دلہن کے انداز بے حد پسند آئے۔
گزشتہ رات ماہین خان کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
خوبصورت ماہین خان نے اسٹیل گرے رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر بھاری کڑھائی کی گئی تھی جب کہ ہلکی کڑھائی والے خوبصورت نیٹ دوپٹے کے ساتھ انہوں نے زیورات کا بھی خوب انتخاب کیا جب کہ دلہن کے ہیئراسٹائل نے ان کی شخصیت کو مزید نکھارا۔
ماہین خان کے شوہر نے بھی ڈارک گرے رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا اور وائٹ شرٹ کے ساتھ گرے رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل راحت فتح علی خان ماہین خان خان کی
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔