Express News:
2026-07-24@13:42:25 GMT

پریانکا گاندھی کے بیٹے کی مسلم لڑکی سے منگنی؟ شادی کب ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

بھارت کے بانی رہنما کی پوتی پریانکا گاندھی کے بیٹے نے اپنی اسکول کی دوست آویوا بیگ سے منگنی کرلی۔

کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی اور معروف بزنس مین رابرٹ واڈرا کے صاحبزادے رائہان واڈرا نے اپنی دیرینہ دوست سے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی رضامندی اور مکمل حمایت سے طے پائی ہے، جب کہ اس فیصلے نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

پریناکا گاندھی کے بیٹے کی منگیتر کا نام آویوا بیگ ہے جن کا تعلق دہلی کے ایک معروف اور بااثر بیگ خاندان سے ہے۔

آویوا کے والد عمران بیگ ایک جانے مانے مسلم بزنس مین ہیں جبکہ والدہ نندیتا بیگ ملک کی ممتاز ہندو انٹیریئر ڈیزائنرز میں شمار ہوتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ نندیتا بیگ کا کانگریس پارٹی سے پیشہ ورانہ تعلق بھی رہا ہے اور وہ پریانکا گاندھی کی دوست بھی ہے۔

آویوا بیگ نے دہلی کے معروف تعلیمی ادارے ماڈرن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں انھوں نے او پی جندل گلوبل یونیورسٹی سے میڈیا کمیونیکیشن اور جرنلزم میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

پیشہ ورانہ طور پر آویوا بیگ فوٹوگرافر، پروڈیوسر اور تخلیقی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیت بھی ہیں اورAtelier 11 نامی ایک تخلیقی اور فوٹوگرافی پروڈکشن اسٹوڈیو کی شریک بانی بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائہان واڈرا اور اویوا بیگ کے درمیان دوستی کا تعلق سات برس پر محیط ہے۔ وقت کے ساتھ یہ دوستی مضبوط رشتے میں تبدیل ہوئی اور اب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

آویوا بیگ کے والد عمران بیگ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں ایک ہند خاتون نندیتا سے شادی کی تھی تاہم آویوا بیگ نے کبھی اپنے مذہب کے حوالے کوئی بات نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ پریانکا گاندھی جو ایک سخت گیر ہندو گھرانے سے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انھوں نے ایک عیسائی بزنس مین سے شادی کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پریانکا گاندھی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی