Jasarat News:
2026-06-03@00:55:18 GMT

دہشت گرد ایسا ہوتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-03-7

 

ابو غفران احمد

ہندوستان کی دہشت گردی کی ایک حقیقت ہے یہ وہ ریاست ہے جس نے اندرون ملک بھی ایک دہشت کی تاریخ رقم کی ہے اور اس کی دہشت گردی کی تاریخ عالمی بھی ہے۔ یہ وہ ملک ہے جس نے اپنی ابتداء سے ہی اپنی دہشت گردی کا آغاز کردیا تھا۔ اور لاکھوں افراد کو جو اپنے وطن جانا چاہتے تھے ان کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا ان کی املاک پر قبضہ کیا اور خواتین کی عصمت دری کی یہ سب کچھ سرکاری سرپرستی میں ہوا۔ آج اٹھتّر سال کے بعد بھی یہ ریاست اپنے مخالفین کو اپنے ملک میں بھی اور دنیا کے ہرکونے میں چن چن کر قتل کررہی ہے اور اپنے اس عمل سے دنیا کو دہشت زدہ کررہی ہے۔ ہندوستان میں اونچی ذات کے ہندوؤں کے علاوہ تمام اقلیتوں کی زندگیاں اس دہشت گردی کے نتیجے میں جہنم بن چکی ہے۔ دنیا میں دہشت گردی میں امتیازی حیثیت بھارت کو اس طرح بھی حاصل ہے کہ اس نے اسلام کے نام پر بننے والی ریاست کے کئی حصّوں جس میں کشمیر شامل ہے فوج داخل کرکے قبضہ کیا، آج بھی کشمیری عوام پر بدترین دہشت گردی جاری ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سارا کچھ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے، اس نے اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ملک پاکستان کو اس کے قیام کے محض چوبیس سال کے بعد ہی اپنی سازشی چالوں اور عاقبت نااندیش فوجی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے پیدا کردہ سیاست ذوالفقار علی بھٹو کو ساتھ ملا کر دولخت کردیا اور یہ کام اس نے مشرقی پاکستان میں فوجی مداخلت کرکے انجام دیا۔ مشرقی پاکستان کو پاکستان سے جدا کرکے ایک علٰیحدہ ریاست بنگلا دیش بنا کر بھی بھارت سکون سے نہ بیٹھا بلکہ اس کی سازشیں بنگلا دیش کے میں جاری رہیں وہاں وہ اپنے سیاسی کٹھ پتلی حکومیتں بناتا رہا اور اس طرح وہ بنگلا دیش کے عوام جو کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں ان کو کنٹرول کرتا رہا۔

جماعت اسلامی جوکہ بنگلا دیش کی ایک دینی اور مذہبی جماعت ہے اور اس لحاظ سے اس کی ایک علٰیحدہ امتیازی حیثیت ہے کہ یہ نظریہ پاکستان اور متحدہ پاکستان میں اسلام کے نظام کی علم بردار ہے سب سے زیادہ ہندوستان نے اس کو اپنے لیے خطرہ سمجھا اور اس کے قائدین کو یکے بعد دیگرے پھانسی کی سزائیں شیخ حسینہ سے دلوائیں۔ شیخ حسینہ کے فرار کے بعد اور انقلاب بنگلا دیش کے بعد اب جبکہ بنگلا دیش اپنی منزل کی طرف بڑ ھ رہا ہے۔ بھارت کی سازشیں اب بھی جاری ہیں جس طرح اس نے اپنے مخالفین کو کینیڈا امریکا اور دنیا کے دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا ہے اب کی بار اس نے اپنے مخالف جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار عثمان ہادی جو کہ طلبہ تحریک کے روح رواں تھے ان کو نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں شہید ہوگئے۔ اس طرح کی دہشت گردی میں بھارت اور اسرائیل ایک جیسے ہیں اسرائیل تو اپنے اس عمل کو علی الاعلان کہ چکا ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو دنیا کے ہر حصّے میں نشانہ بنائے گا اور ایشاء کی سب سے بڑی نام نہاد جموریت کی دعوے دار ریاست ہندوستان بھی اسی ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خو ف زدہ ہندوستان نے بنگلا دیش کی قوم پرست جماعتوں اور فرقہ پرست مذہبی جماعتوں کو بھی اتحاد کی شکل دینے کی کوشش کی ہے تاکہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا راستہ روکا جاسکے۔ آنے والے وقتوں میں بنگلا دیشی عوام کے لیے یہ ایک آزمائش ہے بنگلا دیشی عوام جن کی قیام پاکستان میں بھی بڑی خدمات اور قربانیاں تھیں یہ کہ اب وہ کس طرح ان بھارتی ایجنٹوں کو نامراد کرتے ہیں اب تک تو اس انقلاب میں عوام کی بالغ نظری، نظم و ضبط اور قربانیاں نمایاں ہیں اور یہی وہ چیزیں ہیں جو قوموں کو اپنی منزل سے ہمکنار کرتی ہیں۔

ابو غفران احمد.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بنگلا دیش دنیا کے کے بعد اور اس

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ