data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-13
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) 2025ء میں لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کی آمد و روانگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ سال 2025 ء کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر بین الاقوامی آمد اور روانگی پر 5.

1 ملین مسافروں کی امیگریشن کو کامیابی سے پروسیس کیا۔ 2025 ء کے دوران 12357پروازوں سے 2.6 ملین مسافر لاہور ائرپورٹ سے روانہ ہوئے، اسی دوران 12338 پروازوں سے 2.5 ملین مسافر مختلف ممالک سے لاہور ائرپورٹ پہنچے۔ ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے سنگین جرائم میں مطلوب 242 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں 73 ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے پر جبکہ 169 ملزمان کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاہور ائرپورٹ

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار