Jasarat News:
2026-07-24@02:39:12 GMT

الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-21
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت ضلع بدین میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رضاکاروں کو قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مؤثر تربیت فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوران رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں بروقت ردِعمل، انسانی جانوں کے تحفظ اور فرسٹ ایڈ کی فراہمی سے متعلق عملی تربیت دی گئی۔ شرکا نے تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس اقدام کو نہایت مفید قرار دیا۔ ریسکیو 1122 کے ماہر ٹرینرز نے مختلف عملی مشقوں کے ذریعے رضاکاروں کو تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ الطاف احمد ملاح نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار ہی کسی بھی بحران میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل قابل تقلید ہے۔ انہوں نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت معاشرے کے لیے ایک مضبوط سرمایہ ہے۔ سینئر منیجر الخدمت سندھ ریجن شیخ شاہنوار عالم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ رضاکاروں کو ایسی عملی اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات، حادثات یاناگہانی صورتحال کے دوران فوری اور درست ردِعمل انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور تربیت یافتہ رضاکار ہی مشکل حالات میں گھبراہٹ کے بجائے حوصلے، نظم و ضبط اور ذمے داری کے ساتھ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے رضاکاروں کے لیے باقاعدگی سے تربیتی پروگرامز منعقد کرتی ہے تاکہ رضاکار ہر وقت خدمت کے لیے تیار رہیں۔ اس موقع پرالخدمت کے ضلعی صدر غلام رسول احمدانی، امیر ضلع انجینئرسیدعلی مردان شاہ و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن رضاکاروں کو انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان