سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ پر چین برہم، 2020 کے خونی تصادم کی تلخ یادیں تازہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
بھارتی اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ نے چین میں سخت ردِعمل پیدا کردیا ہے۔ چین نے فلم میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید اعتراض کیا ہے، جبکہ بھارت نے اسے فنکارانہ آزادی (Artistic License) قرار دے کر دفاع کیا ہے۔
یہ تنازع ایک بار پھر 15 جون 2020 کو لداخ کے گلوان ویلی میں پیش آنے والے اس خونی تصادم کی یاد دلا رہا ہے، جو سطح سمندر سے قریباً 15 ہزار فٹ بلندی پر، سخت سردی اور تاریک رات میں ہوا۔ اس جھڑپ میں دونوں ممالک کے فوجی آمنے سامنے آئے، جہاں بندوقوں کے بجائے لاٹھیاں اور کیلوں والے ڈنڈے استعمال ہوئے۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کی دوستوں کے لیے بھیل پوری بنانے کی ویڈیو وائرل
بھارتی فوج کے مطابق اس تصادم میں 20 بھارتی فوجی شہید ہوئے، جبکہ چین نے ابتدا میں کسی جانی نقصان سے انکار کیا اور بعد ازاں صرف 4 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی۔ تاہم بھارتی فوجی ذرائع اور غیر ملکی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق چینی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ تھیں۔
آسٹریلوی تحقیقاتی اخبار ’دی کلیکسن‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کم از کم 38 چینی فوجی گلوان دریا میں بہہ کر یا شدید سردی کے باعث ہلاک ہوئے، مگر چین نے باضابطہ طور پر صرف ایک فوجی کی دریا میں ڈوبنے سے ہلاکت تسلیم کی۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کی 60ویں سالگرہ پر کھلے عام موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل
واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارتی فوجی دستے نے ایک چینی خیمہ ہٹانے کی کوشش کی، جسے چین نے مذاکرات کے بعد ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ بعد ازاں جھڑپ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب چینی فوجیوں نے بھارتی کمانڈنگ افسر کرنل بی ایل سنتوش بابو کو نشانہ بنایا۔
اس تصادم کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں شدید سردمہری پیدا ہوئی جو برسوں تک برقرار رہی۔ بھارت کا مؤقف ہے کہ چین نے سرحد پر اسٹیٹس کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی، جبکہ چین نے الزام بھارت پر عائد کیا۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کی ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
حال ہی میں چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے سلمان خان کی فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گالوان ویلی چین کے زیرِکنٹرول علاقے میں واقع ہے اور 2020 کی جھڑپ کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق بالی ووڈ فلمیں محض جذباتی تفریح فراہم کر سکتی ہیں، تاریخ کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔
فلم کی ریلیز سے قبل ہی یہ تنازع اس بات کا ثبوت بن چکا ہے کہ گالوان ویلی کا زخم آج بھی دونوں ممالک کے لیے تازہ ہے اور ماضی کا یہ باب اب بھی سفارتی اور سیاسی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Battle Of Galwan china بھارتی اداکار سلمان خان بیٹل آف گلوان چین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی اداکار سلمان خان بیٹل آف گلوان چین سلمان خان کی چین نے
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز