اسمال ٹریڈرز کی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن، سرپرست اعلیٰ، عہدیداران اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی نے حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط اور فعال روابط آئندہ بھی تاجر برادری کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔ صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ ، نائب صدر جے پرکاش، سیکرٹری اشوک شرما، جوائنٹ سیکرٹری فہیم ببر، خزانچی اکرم شاہداور اراکین مجلس عاملہ خالد کھوکھر، لالا رحمان سموں ، محمد حسین خان، محمد عثمان ظفر ، محمد اقبال ملاح، حمید الرحمن ،علی حسن، سہیل انصاری ، جاوید علی، جاوید نثار چنا اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے راجا انور کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب ہمیشہ سے شہر کے مسائل، خصوصاً تاجر، صنعتکار اور کاروباری طبقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ میڈیا اور تجارتی اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات نہ صرف عوامی مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ پالیسی سازی میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر اور حیدرآباد پریس کلب کے مابین مضبوط رابطہ اور باہمی اعتماد کی فضا کی بدولت بجلی، گیس، ٹیکس، تجاوزات، انفرااسٹرکچر، سیکورٹی اور کاروباری سہولیات جیسے اہم مسائل مؤثر انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے رکھے گئے، جس کے نتیجے میں کئی معاملات میں پیشرفت ممکن ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت آزادی صحافت، ذمے دار رپورٹنگ اور عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تاجر برادری اور شہری مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی، اورحیدرآباد چیمبرہر ممکن تعاون کے لیے تیار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، ذمے دار اور باخبر میڈیا ہی ایک مضبوط معیشت اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، اور تاجر برادری اور صحافی برادری مل کر حیدرآباد کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدرا باد پریس کلب تاجر برادری
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔