2025 میں انتقال کرجانے والے 10 مشہور شوبز شخصیات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سال 2025 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی معروف پاکستانی شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں۔
یہ سال پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے غیرمعمولی طور پر مشکل ثابت ہوا، جس میں متعدد افسوسناک اور دل دہلا دینے والے حادثات اور واقعات رونما ہوئے۔
View this post on Instagramسال 2025 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی موت نے بھی خبروں میں جگہ بنائی، جب کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور پیاری مریم کی المناک اموات نے مداحوں کو گہرے رنج میں مبتلا کردیا۔
ثنا یوسف
چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر ثنا یوسف کو مئی 2025 میں اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ان کے ایک دوست نے اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں گولی مار دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ بعد ازاں ثنا یوسف کی تدفین ان کے آبائی قبرستان، چترال میں کی گئی۔
عمر شاہ
پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کی ستمبر میں اچانک موت کی خبر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں رات گئے طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پیاری مریم
4 دسمبر کو معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر پیاری مریم زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئیں، انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دو دن بعد زیادہ خون بہنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے شوہر احسن علی نے انسٹاگرام پر ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔
شیف ذاکر قریشی
معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی اپریل میں 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے مسالہ ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے ککنگ شوز کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
حمیرا اصغر
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی کراچی میں اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر انتقال کرگئی تھیں، ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ان کی لاش ڈیفنس فیز 6، کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔
وہ گزشتہ سات برسوں سے شہر قائد میں اکیلی رہ رہی تھیں، طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہوا تھا، تاہم ان کی لاش جولائی 2025 میں برآمد ہوئی۔
جاوید کوڈو
سینئر پی ٹی وی اداکار جاوید کوڈو اپریل 2025 میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے بسترِ علالت پر تھے۔
عائشہ خان
سینئر پاکستانی اداکارہ عائشہ خان جون 2025 میں 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ ان کی لاش گلشنِ اقبال، کراچی میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔
پڑوسیوں کو فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ان کی لاش برآمد کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال تقریباً ایک ہفتہ قبل ہو چکا تھا۔
انور علی
سینئر اداکار انور علی ستمبر میں انتقال کرگئے تھے، وہ گردوں کی بیماری اور فالج میں مبتلا تھے۔ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
عزیر عباسی
اداکار شمون عباسی کے چچا عزیر عباسی 30 اکتوبر 2025 کو انتقال کرگئے تھے، شمون عباسی نے فیس بک پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے پیارے چچا، میرے استاد، میرے دوست اور میرے رہنما آج ہم سے رخصت ہو گئے‘۔
عزیر عباسی ڈراما سیریلز ’سرِ راہ‘ اور ’انتقام‘ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھے۔
بینا مسرور
دسمبر میں پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور ماہرِ تعلیم بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، وہ بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انتقال کرگئے کے مطابق ان میں انتقال ان کی لاش ثنا یوسف
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی