سال نو پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سال نو کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں جامع سکیورٹی اور ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ 850 سے زائد افسران ٹریفک کی نگرانی کریں گے۔ شہر بھر میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 70 سے زائد خصوصی پکٹس قائم کیے گئے ہیں اور ہوائی فائرنگ یا آتش بازی کے انسداد کے لیے تمام تھانوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانوں کی موبائلز مسلسل گشت کریں گی۔ سال نو کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادات کے لیے بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ 350 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ 31 دسمبر شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی رہے گی۔
نیو ائیر نائٹ کی تقریبات کے باعث ایکسپریس ہائی وے، جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ اور پارک روڈ سمیت جناح ایونیو فلائی اوور، زیرو پوائنٹ، کھنہ اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر شدید ٹریفک دباؤ متوقع ہے۔ ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے روکیں۔ کار اسکیٹنگ اور تیز رفتاری پر سخت کارروائی ہوگی، جبکہ تفریحی مقامات پر خصوصی ٹریفک نفری تعینات ہوگی۔ شہریوں کو شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک متبادل راستے استعمال کرنے اور سڑکوں پر گاڑیاں پارک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔