چین اور روس کے مابین نئے شعبوں میں تعاون تیزی سے پھیلا ہے ، چینی صدر china russia WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کی آمد پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2025 اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ چین اور روس دونوں ممالک نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر شاندار تقریبات منعقد کیں، جو امن ، انصاف اور عوام کی فتح کا بھرپور اعلان تھا۔ سال 2025 چین اور روس کے درمیان نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط ترقی کا سال بھی رہا۔

ہم نے بیجنگ اور ماسکو میں دو مرتبہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر گہرا تبادلۂ خیال کیا۔ چین اور روس کے درمیان ویزا استثنیٰ کی پالیسی نافذ ہوئی، توانائی کے راستوں کی تعمیر مستحکم رفتار سے آگے بڑھی اور نئے شعبوں میں تعاون تیزی سے پھیلا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فریم ورک میں ایک دوسرے کی حمایت کی اور عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اپنی دانش اور طاقت پیش کی۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سال 2026 میں چین-روس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کی 30ویں سالگرہ اور “چین روس اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے” پر دستخط کی 25 ویں سالگرہ ہوگی۔ دونوں ممالک 2026 سے 2027 کے درمیان “چین روس تعلیمی سال” کا انعقاد کریں گے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور نئے دور میں چین روس تعلقات کو نئے نتائج تک پہنچانے کی قیادت کرنے کے خواہش مند ہیں۔صدر پیوٹن نے صدر شی جن پھنگ کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور روس کے درمیان تعلقات کا اچھا ترقیاتی رجحان برقرار رہا اور ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ۔انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور روسی وزیر اعظم میشوسٹن نے بھی نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی دنیا میں سب سے پہلے کون سا ملک 2026ء میں داخل ہوگا؟ ترک صدر کا اسرائیل کو سخت پیغام، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا ناقابلِ قبول قرار دے دیا امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار یمن کا یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوجیوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم یواے ای یمن میں کسی بھی فریق کوعسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، سعودی عرب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور روس کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم