سال 2026 کا نیوزی لینڈ سے رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
دنیا میں سال 2026 کا باقاعدہ آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں شاندار آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے جب گھڑی نے 12 کا ہندسہ چھوا تو آکلینڈ کے معروف سکائی ٹاور سے رنگا رنگ آتشبازی کا آغاز ہوا جس نے آسمان کو روشن کر دیا۔
سال نو کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سکائی ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں جمع تھی۔
کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد جیسے ہی نیا سال شروع ہوا، سکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور آتشبازی کے ساتھ شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ موسیقی اور تفریحی تقریبات نے جشن کو مزید یادگار بنا دیا۔
نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ہوا جہاں شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتشبازی کے انتظامات کیے گئے تھے جو جشن کا مرکز بنی۔
عالمی ٹائم زون کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا میں نیا سال شروع ہوگا، اس کے بعد جنوبی ایشیا، روس، یورپی ممالک اور بالآخر امریکہ میں سال نو کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، لندن اور تھائی لینڈ کے آئیکون سیام سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں آتشبازی اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی سال نو کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دبئی میں برج خلیفہ پر آتشبازی اور لیزر شو پیش کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے بچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ فیسٹیول سٹی، پام جمیرا اور اٹلانٹس سمیت دبئی کے مختلف مقامات پر بھی آتشبازی ہوگی، جبکہ ابوظہبی اور راس الخیمہ میں بھی جشن کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تیاریاں کی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل لائی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آتش بازی آکلینڈ رنگا رنگ آغاز سال 2026 سکائی ٹاور وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا کلینڈ رنگا رنگ ا غاز سال 2026 سکائی ٹاور وی نیوز سکائی ٹاور نیوزی لینڈ رنگا رنگ کے لیے کے بعد سال نو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔