اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ پاکستان کسٹمز نے چار بسوں سمیت پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔

 ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ گڈانی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کی معاونت سے ضلع حب میں اشوک پمپ کے قریب کارروائی میں غیر ملکی ساختہ 30.

5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ اور چار مسافر بسیں ضبط کرلیں۔

ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تقریباً پچیس کروڑ پچیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) کی طرف سے ملنے والی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

 جیسے ہی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی شروع کی ایک ہجوم جمع ہو گیا جس سے بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ جھڑپ کے دوران بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کسٹمز، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا، مخالفانہ ماحول اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ضبط شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر کسٹمز ویئرہاوٴس گڈانی منتقل کر دیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ