خیرپور ٹامیوالی (نیوزڈیسک) چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ اس موقع پر طلبہ نے خیرپور ٹامیوالی فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہیں ٹینک فائر، جدید ہتھیاروں کے عملی مظاہرے اور عسکری سازوسامان کا براہِ راست مشاہدہ کروایا گیا۔

طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید دفاعی صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس تجربے کو نہایت متاثر کن قرار دیا۔

اس موقع پر طلبہ نے معرکۂ حق (آپریشن بنیان المرصوص) کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبہ و طالبات نے قومی ترقی اور دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق