لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف مزید دس سے زائد درخواستیں فل بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایکٹ معطل ہوچکا ہے، درخواستوں پر مزید کارروائی فل بنچ ہی کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے یونس رانا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل حافظ اللہ یار سپرا سمیت دیگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلا رہی ہیں، چنیوٹ میں دو کنال پراپرٹی پر قبضے کیلئے ڈی سی نے زبانی حکم کے تحت بلا رکھا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی ڈی آر سی کمیٹی قبضے دلوا رہی ہے۔جسٹس عبہر گل نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس نے ایکٹ معطل کر رکھا ہے، ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں پر عملدرآمد روک رکھا ہے، تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے۔دوران سماعت وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اظہر صاحب اے سے زیڈ تک تمام کیسز فل بنچ میں جائیں گے، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ابھی تک کسی نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا، ہم نے ایکٹ کو چیلنج کیا ہے، یہ معاملہ الگ ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام معاملات فل بنچ ہی دیکھے گا، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ آپ فل بنچ کو بھجوا دیں مگر ایڈووکیٹ جنرل کو سپیشل نوٹس جاری کردیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کیلئے فل بینچ کو بھجوا دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کو بھجوا دیں فل بنچ کے تحت

پڑھیں:

شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور