مشیر اطلاعات پختونخوا کی گفتگو شرمناک ہے، طارق فضل
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-16
اسلام آباد(صباح نیوز)فاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے صوبہ کے پی کے مشیر اطلاعات کی پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے حوالے سے گفتگو کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام سیکھ لیں۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ایک صوبے کے مشیر اطلاعات کی زبان ہے، ان کے لیول پر نہیں گر سکتا لیکن پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم مائوں، بہنوں، بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں انہوں نے کہا کہ دھرنے سے آج تک یہی بد زبانی اور یہی انداز گفتگو جاری ہے، کہیں تو یہ رک جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاید اس کا انہیں حکم ملتا ہے اور پھر اس کی تعمیل کی جاتی ہے، صوبائی وزیراطلاعات کے بارے میں یہ الفاظ اور زبان انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔