Jasarat News:
2026-07-24@13:19:31 GMT

ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے نقد و ایوارڈ کی تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260101-05-2
سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر رینج/ پولیس آپریشن /اعلی کارکردگی/ ایپریسییشن لیٹرز/ سی سی سیکنڈ سرٹیفکیٹ/ بمعہ کیش ایوارڈ کی تقسیم ،ڈی آئی جی سکھر رینج کی جانب سے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کیھتران، ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل، اے ایس پی سٹی سکھر زوہیب امین اور ڈی ایس پی اوباڑو حافظ عبدالقادر سومرو سمیت تینوں اضلاع سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی کے 70سے زائد افسران و اہلکاروں کو دلیری کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر پر گھوٹکی کچا ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک ہفتہ جاری کامیاب پولیس اپریشن میں انتہائی دہشت کی علامت انعام یافتہ خطرناک ڈاکوؤں کے خاتمے کے ساتھ ان کے محفوظ ٹھکانے/ پناہ گاہیں تباہ کرتے ہوئے بھاری تعداد میں انتہائی خطرناک اسلحہ و گولا بارود برامد کیا اور وہاں قید بے گناہ مغویان کو بنا تاوان بازیاب کروانے اور ڈاکوؤں کے خلاف ان نو گو ایریاز میں گھس کر تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والے اِس پولیس آپریشن کی کامیابی پر انہیں ایپریسییشن لیٹرز بمعہ کیش ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا، سکھر رینج کے بھی سندھ پنجاب بارڈر کہ کچے ایریا میں دوران اپریشن جرات و جذبے کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ سمیت کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ نے “جبری مشقت سے متعلق خدشات کے پیش نظر” پاکستان، بھارت، چین اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق ان برآمدی محصولات (ٹیرف) کی شرح 10 فیصد سے لے کر 12.5 فیصد تک ہوگی اور یہ جمعہ یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

Today, Ambassador Greer is taking action, at President Trump’s direction, under Section 301 of the Trade Act of 1974 by imposing tariffs on 60 trading partners for their failure to adopt and effectively enforce a prohibition on the importation of goods produced with forced labor.…

— United States Trade Representative (@USTradeRep) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جبری مشقت کے خلاف قوانین طویل عرصے سے نافذ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی طرز کے اقدامات کریں۔

یہ نئے محصولات اس عالمی ڈیوٹی کی جگہ لیں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کی گئی تھی اور جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فروری میں بعض ٹیرف مسترد کیے جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے متبادل قانونی راستوں کے ذریعے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی نمائندوں کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ چین سمیت دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لیے ٹیرف کی مجموعی شرح 10 سے 12.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسٹیل اور ایلومینیم جیسے شعبہ جاتی ٹیرف پہلے سے نافذ ہیں اور ان پر نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ توانائی اور کھاد سمیت بعض اشیا کو استثنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد نے بھی جبری مشقت سے متعلق تحقیقات پر امریکی حکام کو تفصیلی جوابات جمع کرائے ہیں، بلکہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے ایک روز قبل بھی مزید وضاحتیں فراہم کی تھیں۔

مزید پڑھیں۔ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا