Jasarat News:
2026-07-24@13:23:47 GMT

سکھر،بارش سے شہریوں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260101-05-10
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں شدید بارش، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت، انتظامیہ، سیپکو اور بلدیاتی نمائندگان کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی اپیل، سکھر میں اچانک شروع ہونے والی بارش کے بعد اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک اہم عوامی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران سب سے قیمتی چیز انسانی جان ہے، جس کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ گزشتہ مون سون کے دوران کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعات پیش آئے تھے، جن میں ایک معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا تھا، لہٰذا ایسے حادثات کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دیں، جبکہ نوجوانوں اور ان کے والدین سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔ خاص طور پر 18 سال سے کم عمر اور بغیر لائسنس بچوں کو کسی بھی صورت موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹاؤن چیئرمینز، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اگرچہ اس وقت سب سے براہِ راست رابطہ ممکن نہیں، تاہم عوام کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔اسی طرح سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) سے خصوصی طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی گئی ہے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم