سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات (صباح نیوز)سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری، سرد موسم کی شد ت میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز سوات کے تمام میدانی علاقوں بشمول مرکزی شہر مینگورہ میں بارش جبکہ پہاڑی اور سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، موسم کی دوسری برفباری کا سلسلہ دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں نے ایک بارپھر سوات کا رُخ کرلیا ہے، دوسری جانب بارش اور برفباری سے سوات کے طول وعرض میں سردی کی شدت بڑھ گئی اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا موجودہ سلسلہ آج جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیاحتی علاقوں مالم جبہ، گبین جبہ، مدین، بحرین اور کالام کا سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کرتے ہوئے برف والے علاقوں میں گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوات کے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔