جگنی کے ذریعے عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے والے ماضی کے مقبول گلوکار سلیم جاوید نے نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے ایک خاص تحفہ پیش کر دیا۔ سلیم جاوید نے مقبول بلوچی گیت کو نئی دھن، نئے انداز اور جدید موسیقی کے رنگ میں ڈھال کر ایک بار پھر شائقینِ موسیقی کی توجہ حاصل کر لی۔ نیا بلوچی گیت ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جہاں شائقین نہ صرف اسے بھرپور انداز میں شیئر کر رہے ہیں بلکہ اس کی دلکش دھن، جدید پیشکش اور ثقافتی رنگوں کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے، گلوگار نے خود اس گیت کو اپنے مداحوں کے لیے نئے سال کا خصوصی تحفہ قرار دیا ہے۔ یہ تازہ ریلیز سلیم جاوید اور بلوچی موسیقی کے درمیان اس گہرے تعلق کی عکاسی کرتی ہے جو ان کے فن کا ہمیشہ سے حصہ رہا ہے، قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ تقریباً چالیس برس قبل ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم بھی ایک بلوچی گیت کے باعث غیر معمولی کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا تاہم اب ایک بار پھر وہ اسی موسیقی کی طرف لوٹے ہیں۔ نئے گیت کی ویڈیو میں جدید بصری تکنیک، نئی کہانی اور نوجوان نسل کی پسند کے عناصر شامل کیے گئے ہیں جبکہ بلوچی لوک موسیقی کی اصل روح کو بھی برقرار رکھا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ گیت پرانے مداحوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ سلیم جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر روایتی موسیقی کو تخلیقی اور جدید انداز میں پیش کیا جائے تو وہ ہر دور میں زندہ رہ سکتی ہے، جدت اور تجربہ ہمیشہ ان کے موسیقی کے سفر کا بنیادی حصہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیم جاوید کو عالمی شہرت دلانے والا لوک گیت جگنی آج بھی ان کی پہچان سمجھا جاتا ہے، وہ پاکستان میں ریمکس موسیقی متعارف کرانے والے اولین فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے کلاسیکل دھنوں کو جدید انداز میں پیش کر کے نئی نسل سے جوڑا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلیم جاوید رہا ہے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری