data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی اور امن معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اب صرف دس فیصد معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ نوّے فیصد تک تیار ہے اور یوکرین بھی جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، تاہم یہ امن یوکرین کی خودمختاری اور وجود کی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کسی بھی امن معاہدے کے لیے مضبوط اور قابلِ عمل سکیورٹی ضمانتیں ناگزیر ہیں تاکہ روس مستقبل میں دوبارہ جارحیت نہ کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ کمزور ضمانتیں دیرپا امن کی ضمانت نہیں بن سکتیں، اسی لیے اس پہلو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یوکرینی صدر نے خبردار کیا کہ اگرچہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن سب سے حساس اور بنیادی مسائل تاحال حل طلب ہیں۔ ان کے مطابق امن کی خواہش کے باوجود قومی مفادات، سلامتی اور علاقائی خودمختاری پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں سب سے بڑا اختلاف علاقائی کنٹرول کے معاملے پر ہے۔ روسی افواج اس وقت یوکرین کے تقریباً بیس فیصد علاقے پر قابض ہیں اور روس معاہدے کے تحت یوکرین کے مشرقی خطے ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے، جسے یوکرین مسترد کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ