ایمسٹرڈیم کے معروف وونڈل پارک کے قریب واقع 154 سالہ قدیم وونڈل کرک میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چرچ کا ٹاور منہدم ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ کے دارالحکومت میں واقع اس چرچ کا شہر کے اہم تاریخی اور ثقافتی ورثے میں شمار ہوتا ہے۔

وونڈل کرک چرچ کی تعمیر 1872ء میں ہوئی تھی اور یہ ایمسٹرڈیم کی تاریخی شناخت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا تھا۔ اس کا محل وقوع بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔

یہ چرچ شہر کے مرکزی حصے میں واقع ہے اور لائیڈسے پلین جیسے مشہور نائٹ لائف علاقے کے قریب ہے۔ رائکس میوزیم اور وان گوگ میوزیم بھی یہاں سے چند منٹ کی مسافت پر ہیں۔

آگ آدھی رات کے فوراً بعد لگی اور شدت اختیار کرتی چلی گئی۔ خوش قسمتی سے اُس وقت چرچ میں کوئی بھی شخص موجود نہ تھا۔

        View this post on Instagram                      

صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر اسے علاقائی ایمرجنسی قرار دیا گیا جب کہ قریبی علاقوں کے درجنوں گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔

چرچ کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں اور مقامی افراد کو گھنے دھوئیں کے باعث محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ایمسٹرڈیم-ایمسٹلینڈ سیفٹی ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ چرچ کو بچانا ممکن نہیں اور خدشہ ہے کہ پوری عمارت منہدم ہو سکتی ہے۔

عمارت میں لکڑی کی بڑی مقدار اور تیز ہوا نے آگ کو مزید پھیلنے میں مدد دی جس کے باعث فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں چرچ کے بلند مینار کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق چرچ کی شناختی اور تاریخی ساخت شدید طور پر متاثر ہو چکی ہے اور اسے نئے سال کا ایک نہایت افسوسناک آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے ہالسما نے کہا کہ یہ ایک انتہائی شدید اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اولین ترجیح قریبی رہائشیوں کی سلامتی اور ان کے گھروں کا تحفظ ہے۔

 

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل