اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کو 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی( این سی سی آئی اے) ، پی ٹی اے، بانی پی ٹی آئی اور پاکستان تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی جیل قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس کو غیر قانونی قرار دے کر ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کی قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری اور بدنیتی پر مبنی پوسٹس غیر قانونی ہیں ۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کا حکم دیا جائے تا کہ یہ نشاندہی کی جا سکے کہ جیل میں قید کے دوران یہ اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان مجرمانہ اور غیر قانونی پوسٹس کو بلاک کیا جائے اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کے احکامات دیے جائیں۔
متنازع پوسٹ کا معاملہ، عمران خان کیس میں شامل تفتیش ہوگئے
عدالتی نوٹس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ جیل کے باہر سے کوئی آپریٹ کر رہا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل کے اندر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں۔ انہیں صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔ موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمرز بھی نصب ہیں، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بانی سے اس کی فیملی، وکلا ملاقات کرتے ہیں۔ جیل ملاقات کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدی سے سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں۔ بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی اسلام آباد میں ترقیاتی انقلاب: الیکٹرک بسیں فعال، شہر جدیدیت کی جانب بارہ روزہ جنگ میں پاکستان کی مضبوط حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،ایرانی سفیر سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کر کے باعزت ریٹائرڈ سعید احمد میتلا قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ مقرر ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔