اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، چیئرمین پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیا ناظم آباد پی سی بی انٹر اسکولز فائنل کے میچ میں چیئرمین پی سی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین عارف حبیب اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اُس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ کے معاملے کو کرکٹرز ہی دیکھ رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گراؤنڈز کے معاملے سے آگاہ ہوں، بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں گراؤنڈز کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، نیشنل اسٹیڈیم تعمیر نو کے بعد لاہور سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فوری پر نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا اور کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے خوبصورت بنائیں گے جس کے بعد عوام خود رُخ کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹر اسکول کرانے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔