پی سی بی نے پاکستان میں کرکٹ انفرا اسٹرکچر کو نئی شکل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سال 2025ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبوں نے ملک میں کرکٹ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وڑن کے تحت بڑے بین الاقوامی ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیمز کی جامع تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کو ریکارڈ مدت میں ازسرِ نو تعمیر کیا گیا جہاں جدید ڈریسنگ رومز، نئے انکلوڑرز، ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب کی گئیں۔ اس اسٹیڈیم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل ٹرائی سیریز کی کامیاب میزبانی کی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہاسپیٹیلٹی باکسز اور نشستوں کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھی سہولیات بڑھائی گئیں۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ علاوہ ازیں پی سی بی کا مظفرآباد کو انٹرنیشنل کرکٹ سینٹر بنانے اور اسلام آباد میں جدید اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :