کراچی: مومن آباد میں موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسکرین گریب
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھدائی کے مقام پر کوئی حفاظتی نشاندہی موجود نہیں تھی۔
واقعہ اردو چوک پر 29 دسمبر کو پیش آیا تھا، اس کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار کو موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گرتے دیکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پانی کی لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کی گئی تھی جبکہ واقعے سے متعلق متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ