جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے، جس کے باعث ملک کی اہم موٹر ویز بھی بند کر دی گئی ہیں۔

دُھند کے دنوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں! pic.

twitter.com/n7lt2ZJuE7

— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 1, 2026

پشاور سے رشکئی تک اور صوابی سے برہان تک موٹر وے ایم ون دھند کے باعث بند ہے۔ اسی طرح ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم فور عبدالحکیم سے ملتان، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے خشک موسم سے تنگ شہریوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی علاقوں جیسے مری، گلیات، پشاور، مردان، صوابی، بنوں اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے۔

بارش میں ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر! pic.twitter.com/lYCr6TbRZs

— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 1, 2026

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سکھر، شکارپور، شہید بینظیرآباد، کشمور اور موہنجو داڑو میں بھی دھند کی وجہ سے دھندلا موسم متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود اور شدید سردی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے شمالی علاقوں میں رہائشیوں کے لیے ٹھنڈ کا اثر مزید شدید ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش بارش اور برفباری پشاور سے رشکئی پنجاب، خیبرپختونخوا، محکمہ موسمیات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بارش اور برفباری پشاور سے رشکئی پنجاب خیبرپختونخوا محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات علاقوں میں دھند کی

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار