نواب شاہ: مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواب شاہ: مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر بوچھیری کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دو گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔
حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثات کے خدشے کے پیش نظر کئی شہروں میں گاڑیوں کی آمدورفت خطرناک ہو گئی تھی، جس کے باعث موٹرویز پر ٹریفک معطل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر تک اور ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی۔
اسی طرح ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فائیو روہڑی سے شیر شاہ تک جبکہ ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل کر دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھند کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔