data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی نجی ویڈیوز بنائے جانے کا افسوسناک انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے سکیورٹی سپروائز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون کی چیخ و پکار سن کر سکیورٹی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے موبائل فون سے متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں، جن کی بنیاد پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کے بعد اس کے دیگر ممکنہ اقدامات کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔

اس افسوسناک واقعے نے اسپتال میں مریضوں اور عملے میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے، اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں سکیورٹی کے نظام کو مزید سخت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار