پشاور:

خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کا 41 واں اجلاس چیئرمین مینا خان آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر احمد کریم کنڈی سمیت تمام ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ویلج کونسل متر واڑی اپر دیر کے چئیرمین خان زیب سے متعلق کرمنل کیسز پر کمیشن نے بحث کی اور مذکورہ چیئرمین کیخلاف محکمہ بلدیات کے تحت انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن کے اگلے اجلاس میں مذکورہ ویلج کونسل چیئرمین سے متعلق انکوائری مکمل کرکے پیش کی جائے۔

کمیشن نے فیصلہ کیا کہ افغان باشندوں کو برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے ایک ویلج کونسل چئیرمین اور سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں سننے کے لیے بلایا جائے۔

ویلج کونسل چئیرمین دوبندی ملاکنڈ کو غیرحاضری کی بنیاد پر چئیرمین شپ سے ہٹانے کے ایشو پر متعلقہ ویلج کونسل چئیرمین، سیکرٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل ناظم انعام اللہ خان سے متعلق عدالتی فیصلے کی بھی توثیق کر دی گئی۔

چئیرمین کمیشن مینا خان آفریدی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پورے سال کے لیے کمیشن اجلاس بلانے کا ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے۔ اب باقاعدگی سے لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی ہر صورت ممکن بنائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویلج کونسل چئیرمین فیصلہ کیا اجلاس میں

پڑھیں:

5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی