جنیوا(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک بار میں ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے تقریباً 47 افراد ہلاک اور 100 زائد زخمی ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب جاری تھی اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ جلتی ہوئی شیمپین بوتلیں اٹھا کر لے جا رہا تھا، جو لکڑی کی نیچی چھت سے بار بار ٹکرا رہی تھیں، تقریباً ڈیڑھ بجے رات اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں پورا تہہ خانہ لپیٹ میں آگیا، وہاں موجود درجنوں افراد ایک ہی سیڑھی والے باہر جانے کے راستے کی طرف بھاگے جس سے بدحواسی مزید بڑھ گئی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 115 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک شواہد کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی یا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں لگتا بلکہ بظاہر ایک حادثہ ہے۔

اطالوی حکام نے بتایا کہ 16 اطالوی شہری تاحال لاپتا ہیں جبکہ 15 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، فرانس کے وزارت خارجہ کے مطابق کم از کم 8 فرانسیسی شہریوں سے بھی رابطہ تاحال بحال نہیں ہو سکا، فرانس کے فٹبال کلب ایف سی میتز نے تصدیق کی کہ اس کا 19 سالہ کھلاڑی تاہیریس ڈوس سانتوس اس واقعہ میں بری طرح جھلس گیا اور اسے جرمنی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت میں وقت لگے گا کیونکہ کئی لاشیں شدید حد تک جل گئی ہیں اور ڈی این اے اور دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے۔ سوئٹرزلینڈ کے برن سینٹرز میں گنجائش ختم ہونے پر کئی شدید زخمیوں کو ہمسایہ ملکوں کے ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

آتشزدگی کے بعد علاقہ سوگوار ہے، سینکڑوں افراد متاثرہ نائٹ کلب کے قریب جمع ہوئے، پھول رکھے اور لاپتا رشتہ داروں کے بارے میں خبریں ملنے کا انتظار کرتے رہے، سوئس صدر گائے پارمَلین نے اسے ملک کی بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ زیادہ تر متاثرین نئے سال کا جشن منانے آئے نوجوان تھے، برطانوی بادشاہ چارلس نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بار آتشزدگی کے واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری