ہونڈا سوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کے لیے ممکن، مگر کیسے؟
چند روز قبل کمپنی نے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
اس سے قبل ہونڈا کی جانب سے بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں۔ یہ قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔
ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84,99,000 روپے
ہونڈا سِوک اورئیل: 88,34,000 روپے
ہونڈا سِوک آر ایس: ایک کروڑ ایک لاکھ روپے
مزید پڑھیے: ہونڈا سٹی کی خریداروں کے لیے محدود مدت کی نئی پیشکش کیا ہے؟
کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں جو محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی۔ اس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہونڈا سوک ہونڈا سوک 2026 ہونڈا سوک کی تعارفی قیمت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہونڈا سوک ہونڈا سوک 2026 ہونڈا س وک کی تعارفی ہونڈا سوک فیس لفٹ کے لیے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔