13 رجب، یوم ولادت حضرت علی (ع) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، شبر رضا رضوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ایک بیان رہنما جعفریہ الائنس نے کہا کہ کراچی کا مرکزی جلوس مولود کعبہؑ غفور چیمبر صدر موبائل مارکیٹ سے دن 4 بجے برآمد ہوگا، جو خراسان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے بعد مرکزی جشن و محفل میلاد نشتر پارک میں رات 9 بجے منعقد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید شبر رضا رضوی نے میڈیا کو جاری پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جشن مولود کعبہؑ، بمناسب ولادت باسعادت حضرت علی (ع) 3 جنوری بروز ہفتہ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں، مساجد و امام بارگاہوں میں محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کا مرکزی جلوس مولود کعبہ غفور چیمبر، صدر موبائل مارکیٹ سے دن 4 بجے برآمد ہوگا، جو خراسان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے بعد مرکزی جشن و محفل میلاد نشتر پارک میں رات 9 بجے منعقد ہوگی۔ شبر رضا رضوی نے کہا کہ اس موقع پر شہری و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام ضروری رابطے اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ پروگراموں کو بہتر طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 13 رجب ہمیں سیرت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) پر عمل پیرا ہونے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزاری اور اپنے شیعوں کو بھی ایسی ہی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔