Jasarat News:
2026-07-24@01:28:34 GMT

کراچی: سردیوں میں بزرگ مریضوں کی اموات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں مردہ حالت میں لائے جانے والے مریضوں کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جن میں اکثریت بزرگ شہریوں کی بتائی جا رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان اموات کی ابتدائی وجوہات میں دل کا دورہ اور فالج سرِفہرست ہیں، جب کہ سرد موسم، فضائی آلودگی اور وائرل بیماریوں نے مجموعی طور پر شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ایمرجنسی شعبوں میں سانس، سینے، نزلہ، زکام اور فلو کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ سانس کے دائمی امراض میں مبتلا افراد زیادہ خراب حالت میں اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ کئی مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر داخل کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے، کیونکہ ان کی حالت جان لیوا حد تک بگڑ چکی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا کہ رواں سال وائرل انفیکشنز کے کیسز میں گزشتہ برس کے مقابلے میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سانس کی نالی، پھیپھڑوں کے انفیکشنز، نمونیا اور دیگر پیچیدہ امراض کے مریض بڑی تعداد میں ایمرجنسی کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ پرانے سانس کے مریض شدید حالت میں لائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمران سرور کا کہنا تھا کہ کئی کیسز میں مریض فلو سے تو نکل آتے ہیں، مگر ان کی کھانسی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہتی ہے، جو کسی سنگین سانس کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مریضوں کی ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو دمے کی ادویات باقاعدگی سے استعمال نہیں کی گئیں یا اینٹی بائیوٹکس کا کورس ادھورا چھوڑ دیا گیا، جس سے مرض پیچیدہ صورت اختیار کر لیتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اینٹی بائیوٹکس کا بلا ضرورت یا نامکمل استعمال اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس کو جنم دیتا ہے، جس کے باعث مستقبل میں علاج مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جس سے دل تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور اسی وجہ سے دل کے دورے اور فالج کے کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر عمران سرور کے مطابق اکثر تیماردار یہ ہسٹری دیتے ہیں کہ رات کے وقت بزرگ افراد بالکل ٹھیک ہوتے ہیں، مگر صبح اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد موت واقع ہو جاتی ہے، یہ اچانک اموات عموماً کرونری شریانوں کی تنگی کے باعث ہوتی ہیں، جو سرد موسم میں مزید خطرناک ہو جاتی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ، کھانسی یا بلغم کی صورت میں خود کو دوسروں سے الگ رکھیں، گرم کپڑوں کا استعمال کریں، قہوہ یا گرین ٹی کو معمول کا حصہ بنائیں اور دفاتر سمیت عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کریں، تاکہ بیماری کے پھیلاؤ اور پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیسز میں

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار