جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی اور گلبرگ گرین کا انضمام کیوں ضروری، سی ڈی اے نے وضاحت و تفصیلی بریفنگ کیلئے فریقین کو 5 جنوری کو طلب کر لیا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی اور گلبرگ گرین کا انضمام کیوں ضروری، سی ڈی اے نے وضاحت و تفصیلی بریفنگ کیلئے فریقین کو 5 جنوری کو طلب کر لیا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے خیابان ِکشمیر ہاؤسنگ اسکیم، زون فائیو اسلام آباد (اسپانسرڈ بائی جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) اور گلبرگ ریزیڈینشیا ہاؤسنگ اسکیم، زون فائیو (اسپانسرڈ بائی آئی بی ای سی ایچ ایس) کے مجوزہ انضمام کے معاملے پر اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق معزز ڈیوٹی/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (ویسٹ) اسلام آباد کی جانب سے 2 جنوری 2026 کو اسٹے آرڈر معطل کیے جانے کے بعد دونوں اسپانسر سوسائٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ تمام احکامات، خطوط اور ہدایات پر حرف بہ حرف عمل یقینی بنائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عدم تعمیل کی صورت میں سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور متعلقہ ضوابط کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی ڈی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ دونوں سوسائٹیز مشترکہ طور پر مجوزہ انضمام کے تمام پہلوؤں پر مشتمل ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کریں، جس میں مالیاتی ماڈل اور جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کے حقوق کے تحفظ سے متعلق امور خصوصی طور پر شامل ہوں۔یہ مشترکہ تفصیلی پریزنٹیشن پیر 5 جنوری 2026 کو سہ پہر 4 بجے سی ڈی اے کے کانفرنس روم میں پیش کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید و دیگر کو عمر قید کی سزا جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی ، گلبرگ گرین انضمام کو بڑا جھٹکا، عدالت کا حکم امتناعی ختم، سی ڈی اے کا فیصلہ بحال، تفصیلات و... پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی سوئٹزرلینڈ: بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔