data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(جسار ت نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شہریوں کی شکایات کے براہ راست اور فوری ازالے کے لیے ایک منفرد اقدام کے تحت’’آپ کا وزیر اعلیٰ آپ کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے آن لائن کھلی کچہریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی آن لائن کھلی کچہری وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ضلع باجوڑ کے لیے منعقد کی گئی۔ آن لائن کھلی کچہری کے دوران وزیر اعلیٰ نے شہریوں کے مسائل براہ راست سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو واضح اور فوری احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو چودہ دنوں کے اندر حل کر کے باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن ‘‘آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ’’ کے پیٹرن پر شروع کیا گیا ہے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں اور مسائل کا حل براہ راست ممکن بنایا جا سکے۔ تعلیم کے شعبے سے متعلق شکایات سنتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اسکولز میں طلبہ اور اساتذہ کے تناسب سے متعلق پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ چالیس طلبہ پر ایک استاد صوبائی معیار ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اسکولز میں بنیادی سہولیات کی کمی اور عملے کی عدم موجودگی سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ اسکولز میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے اور صوبہ بھر میں اس حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیمی اداروں میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کم سے کم ماہانہ تنخواہ سے متعلق پالیسی کے مکمل نفاذ کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ کی تنخواہیں ہر ماہ یکم تاریخ کو براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونی چاہئیں اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی براہ راست

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم