Al Qamar Online:
2026-07-24@02:49:07 GMT

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے اہم انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے ایک حالیہ انٹرویو میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اس معاملے کی ذمے داری سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر پر عائد کردی ہے۔

ندیم نانی والا کے مطابق گرفتاری کے پسِ منظر میں ایسے روابط اور معلومات شامل تھیں جو مخصوص افراد کے ذریعے حکام تک پہنچائی گئیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نانی والا نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے حکام کی جانب سے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے انہیں ایک مبینہ ڈیل کی پیشکش کی گئی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے وہ لنکس اور معلومات فراہم کیں جن کی بنیاد پر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی عمل میں آئی، اور یہی عناصر گرفتاری کے فیصلے میں مؤثر ثابت ہوئے۔

ندیم نانی والا کے مطابق ڈاکٹر عفان قیصر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے مالی معاملات کی تفصیلات فراہم کیں اور یہ تاثر دیا کہ اصل مالی حیثیت رکھنے والا فرد ڈکی بھائی ہے۔ ان کے بقول اسی تناظر میں نہ صرف ڈکی بھائی بلکہ سسٹرولوجی اور خود انہیں بھی مبینہ طور پر ڈیلز بھجوائی گئیں۔

ٹک ٹاکر نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف شواہد موجود ہیں، جنہیں مناسب وقت پر منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخصیت حالات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور معاملات کو مذہبی رنگ دے کر پیش کرتی ہے، جس پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ندیم نانی والا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر پہلے ہی کئی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف منفی مہم چلاتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کو ذریعہ بناتے رہے۔

ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس کیس سے متعلق بحث تیز ہو گئی ہے، جبکہ عوام اور ڈیجیٹل کمیونٹی کی نظریں اب اس معاملے میں آئندہ قانونی پیش رفت اور متعلقہ اداروں کے مؤقف پر مرکوز ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈاکٹر عفان قیصر ندیم نانی والا ڈکی بھائی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا