انجرڈ فٹبالر تکلیف کی شدت سے آبدیدہ، گراؤنڈ میں ہی آکسیجن لینا پڑی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسٹوک سٹی کے اسٹار فٹبالر رابرٹ بوزینک نیوایئر پر ہل سٹی کیخلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے جس کے نتیجے میں انھیں گراؤنڈ میں ہی آکسیجن لینا پڑگئی۔
رابرٹ بوزینک تکلیف کی شدت سے روتے ہوئے نظر آئے، بوزینک نے میچ کا واحد گول 39 ویں منٹ میں کیا تھا ، دوسرے ہاف کے آغاز میں وہ زخمی ہو کر زمین پر گرگئے، ریفری نے فوری طور پر فزیو کو طلب کیا، 26 سالہ فٹبالر کو بازو اور کندھے میں شدید چوٹ لگی۔
اس واقعے پر میچ کے اختتام پر 17 منٹ کا اسٹاپیج ٹائم دیا گیا۔رابرٹ کو میدان سے باہر لے جانے کیلیے اسٹریچر طلب کیا گیا البتہ وہ سہارے سے چل کر میدان سے باہر چلے گئے۔
ان کی جگہ اسٹار گیلرر کو میدان میں بھیجا گیا، ٹیم نے 1-0 سے فتح حاصل کر کے چیمپئن شپ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔