اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :