احسن اقبال: معرکہ حق کی طرح معرکہ معیشت میں بھی ترقی حاصل کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جیسے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی گئی، اسی طرح معرکہ معیشت میں بھی ترقی حاصل کی جائے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ڈیمز، صنعتیں اور ترقیاتی منصوبے انجنیئرز کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ “انجنیئر وہ فرد ہے جو انسانی مسائل کو حل کرتا ہے اور ملک کو آگے لے جاتا ہے۔”
وفاقی وزیر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بڑھتے ہوئے اثرات کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ “ہمارے دور نے تختی سے 5 جی کے سفر کو دیکھا ہے، اور ٹیکنالوجی ہر شعبے میں تبدیلی لا رہی ہے۔”
احسن اقبال نے مزید بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی نے ہر ترقیاتی منصوبے میں ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور تجربہ حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، اور ہمیں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا جس سے معرکہ حق میں کامیابی حاصل ہوئی، تاکہ معرکہ معیشت میں بھی نمایاں ترقی ممکن ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔