لاہور میں 6 فروری سے پہلے پتنگ بازی پر مکمل پابندی، کمشنر مریم خان کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے اعلان کیا ہے کہ 6 فروری سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی کی کسی بھی قسم کی اجازت نہیں ہوگی۔
مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ‘محفوظ بسنت’ کے شیڈول اور قوانین کی خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی کی ہدایات دی گئیں۔
کمشنر نے بتایا کہ محفوظ بسنت کے دوران 100 کیمپس سے تقریباً 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹر سائیکلوں پر لگائے جائیں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریفک انتظامیہ نے بسنت کے لیے 23 روٹس پر فری رائیڈ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔
مریم خان نے واضح کیا کہ صرف لاہور ضلع میں تین روزہ ‘محفوظ بسنت’ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو منائی جائے گی، جبکہ شہر میں پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔
کمشنر نے مزید کہا کہ 6 فروری سے پہلے ضلع لاہور میں کسی بھی شکل میں پتنگ بازی ممنوع ہے اور بسنت کے تین دنوں کے دوران بغیر سیفٹی راڈ کے کوئی بھی موٹر سائیکل سڑکوں پر نہیں آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔